نئی دہلی،16؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ٹی وی اداکار اعجاز خان نے ایک نئے تنازع کو دعوت دے دیا ہے۔ اعجاز خان نے فیس بک پر ایک ویڈیو اپلوڈ کرکے گؤ رکشا کے نام پر ہو رہے حملوں پر سوال اٹھائے ہیں لیکن باتیں کرتے کرتے جس زبان پر اعجاز پہنچ گئے اس سے نیا تنازع ہوسکتا ہے۔ دلچسپ یہ بھی ہے ان دنوں وہ اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ بیان فلم کا نام چمکانے کے لئے دیا گیا ہے۔گؤ رکشا کے نام پر سخت بولتے بولتے اعجاز خان کچھ زیادہ ہی بول گئے، ویڈیو میں اعجاز کہتے دکھائی دے رہے ہیں اگر آپ لوگ مرد ہو، مائی کے لال ہو، مودی جی، یوگی جی اور گؤ رکشا یہ ہے ہارلیئی ڈیوڈسن،ہارلی ڈیوڈسن یہ بیلٹ ہے، یہ میں نے کل ایئرپورٹ سے خریدا ہے، یہ اس کا بل ہے، 8 ہزار روپے خرچہ کیا ہے میں نے، اب میں گؤ رکشکوں سے، مودی جی اور یوگی جی سے یہ بولتا ہوں کہ ہارلی ڈیوڈسن گائے ماتا کا بیلٹ بیچ رہا ہے ،’’دسمبر از ای کاؤ لیدر بیلٹ ‘‘جو پورے ہندوستان میں اور پوری دنیا میں فروخت ہو رہا ہے۔
اعجاز نے یوگی آدتیہ ناتھ کوہارلی ڈیوڈسن کی گائے کی کھال والی بیلٹ کی فروخت روکنے کا چیلنج کیا ہے۔ اعجاز کے پیغام سے زیادہ اعجاز کے طریقے نے سوال کھڑے کر دئے ہیں۔اعجاز نے یہ بیان کشمیر سے دیا ہے، کشمیر میں ان کی فلم ’’ہے تجھے سلام انڈیا‘‘ کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی ان کی فلم’’لو ڈے‘‘ آئی تھی تو انہوں نے گزشتہ سال انڈر ورلڈ ڈان داؤد کے بھانجے کی محفل میں متنازعہ گانا گایاتھا۔بگ باس میں رہنے کے دوران اور سوشل میڈیا پر اعجاز خان تنازعہ کھڑے کرکے ہی سرخیاں بناتے رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کہ کیا یہ تازہ بیان ایک بار پھر سرخیاں بٹور کر فلم کو سستی مقبولیت دلانے کی کوشش ہے؟۔